پاکستانی خبریں

نان بائیوں کا مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے متعلق بہت بڑا اعلان؟ جان کے آپ کو بھی حیرت ہو گی

آٹے کی قیمت کم نہ کرنے پر آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن نے بھی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے دھرنے میں شامل ہونے کا عندیہ دے دیا۔

آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ فائن آٹے کی بوری کی قیمت 1200 روپے تک بڑھادی گئی ہے تاہم ہمیں زبردستی روٹی سستی فروخت کرنے کا حکم دیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی بیچنا ناممکن ہے، ضلعی انتظامیہ اور مل مالکان کی ملی بھگت سے آٹے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہماری شنوائی نہ ہوئی تو ہم بھی جے یو آئی (ف) کے دھرنے میں شامل ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی اور تحریک انصاف حکومت کی پالیسیوں کے خلاف 27 اکتوبر کو کراچی سے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں شروع ہونے والے جے یو آئی کا آزادی مارچ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے میں تبدیل ہوچکا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے مستعفی ہونے اور دوبارہ عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے اس احتجاج کوپاکستان مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اورعوامی نیشنل پارٹی سمیت دیگراپوزیشن پارٹیوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔

Related Articles

Back to top button