پاکستانی خبریں

 وہ صرف مجھ سے تین الفاظ ’این آر او‘ سننا چاہتے ہیں، جو میں بول نہیں سکتا، ایسا وزیر اعظم نے کیوں کہا؟ آیا خوف یا اپوزیشن کو دھمکی؟ پڑھیں اس خبر میں

وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر ملک میں کرپشن کرنے والے افراد کو این آر او دینے کی سختی سے نفی کر دی۔

ملک میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف وزیر اعظم عمران خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فیس بک بیان میں لکھا کہ جب تک ان کا احتساب نہیں ہوتا اس وقت تک ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔

وزیر اعظم نے کسی کا نام لیے بغیر لکھا کہ وہ صرف مجھ سے تین الفاظ ’این آر او‘ سننا چاہتے ہیں، جو میں بول نہیں سکتا کیوں کہ یہ ملک کے ساتھ غداری کے مترادف ہوگا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ جنہوں نے ملک کو اربوں ڈالرز کا مقروض کیا اور لوگوں پر مشکلات ڈالیں ان سے جواب لوں گا اور جب تک زندہ ہوں کسی صورت این آر او نہیں دوں گا۔

Related Articles

Back to top button