پاکستانی خبریں

میڈیکل بورڈ کا اہم فیصلہ، نواز شریف کا بلڈ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔۔۔ پسِ پردہ خبر سامنے آتے ہی مسلم لیگ نواز بالکل خاموش

میڈیکل بورڈ نے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ ہے، میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق سروسزہسپتال لاہور میں نوازشریف کا طبی معائنہ مکمل کیاگیا۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے آج بلڈ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار ہیں، نواز شریف کی نہار منہ شوگر پہلے بڑھی ہوئی تھی جو اب کم ہوئی ہے، میڈیکل بورڈنے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، نوازشریف نے تاحال ہسپتال سے جانے کی بات نہیں کی۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین نے نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سے متعلق ایسا بیان داغ دیا کہ ملک کی معیشت داؤ پر لگ گئی۔۔۔ مسلم لیگ نواز پر خاموشی طاری

 

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سٹاک ایکسچینج کی طرح ہوتے جا رہے ہیں کبھی تیزی تو کبھی مندی کا رجحان ہے، خراب طبیعت کے باوجود بھی دھرنے کی فکر ہے، انتہائی نگہداشت میں آرام فرما رہے ہیں، ایک دن میں دو مرتبہ چھوٹے میاں نے سیاسی ملاقات کی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button