پاکستانی خبریں

پاکستان علاقائی امن و سلامتی اور تخفیف اسلحہ پر کوششیں جاری رکھے گا: اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم

اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، پاکستان علاقائی امن و سلامتی اور تخفیف اسلحہ پر کوششیں جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے، پاکستان علاقائی امن و سلامتی اور تخفیف اسلحہ پر کوششیں جاری رکھے گا، کرپشن اور منی لانڈرنگ کے خلاف عالمی کوششوں میں تیزی بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی اصولی حمایت جاری رکھے گا، اقوام متحدہ میں بھارتی جارحیت اور کشمیر میں ریاستی مظالم اجاگر کریں گے، پاکستان کو اس وقت کئی چیلنجز کا سامنا ہے جس سے نئے مواقع بھی نکل آتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button