پاکستانی خبریں

کیا مولانا فضل الرحمان مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں؟ اس انکشاف کا کس نے دیا جواب؟ جانیے اس خبر میں

یہ کونسا نیا پاکستان ہے کس کا پاکستان ہے؟ آج قوم پوچھنا چاہتی ہے ،حقائق سامنے کیوں نہیں لا رہے ۔

جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ یہ کونسا نیا پاکستان ہے کس کا پاکستان ہے۔ آج قوم پوچھنا چاہتی ہے۔ حقائق سامنے کیوں نہیں لا رہے ۔ اسلام آباد میں آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا اجتماع مبارک ہے۔ یہ اجتماع ثابت کر رہا ہے کہ کوئی مائی کا لعل ناموس رسالت قانون کو نہیں چھیڑ سکے گا ۔ کوئی پاکستان کے آئین کے عقیدہ ختم نبوت کو نہیں چھیڑے گا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہتے ہیں کہ یہ مذہبی کارڈ استعمال کر رہے ہیں۔ اگر میں آئین کی بات کرتا ہوں تو آپ کون ہوتے ہیں مجھے روکنے والے ۔ اگر آپ کہتے ہیں کہ میں مذہب کی بات کرتا ہوں تو آپ مغرب کو خوش کرنے کے لیے مجھے مذہب پر بات کرنے سے نہیں روک سکتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہے تو پاکستان ہے ۔ اسلام کو پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا ۔

Related Articles

Back to top button