پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے بھرپورتعاون پرکس کا شکریہ ادا کر دیا؟ حیران کن بیان نے سب کو چونکا دیا

پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے، ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس اور دکھ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان سے بھرپورتعاون پر ورلڈ بینک کے کے شکر گزار ہیں ، 60کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا ،پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ، چیف جسٹس پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری کیلئے پرعزم ہیں ،خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں کاروبار میں آسانیاں پیداکرنے سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ آج کے ٹرین حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس اور دکھ ہے ، ٹرین حادثے کے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے بھرپورتعاون پر ورلڈ بینک کے کے شکر گزار ہیں ، 60کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا ، کاروباری اصلاحات سے متعلق ماہرین کی کاوشوں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے صنعتوں کی وجہ سے بڑی تیزی سے ترقی کی ، بدقسمتی سے عام آدمی کو معاشی ترقی کے ثمرات نہیں ملے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کے صنعتوں کوترقی دیکر لوگوں سے غربت سے نکالیں،غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام شروع کیاگیا ہے ، ہمیں ابھی تک تجارتی خسارے کا سامناہے ، تجارتی خسارے میں کمی کیلئے پروگرام شروع کیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ ہماری حکومت کومعاشی خسارے کا سامنا تھا ، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی پر معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمیں اب بھی تجارتی خسارے کا سامنا ہے ۔ ملکی ترقی کے لئے نظام تعلیم کو بہتر کیا جانا ضروری ہے ، ماضی میں پاکستان کا نظام حکومت اور نظام بیورو کریسی ایشیاءمیں بہترین تھا ۔انہوں پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا اثاثہ ہے ، چیف جسٹس پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری کیلئے پرعزم ہیں ،خواتین کو مرکزی دھارے میں لانے کیلئے کاوشیں کررہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button