پاکستانی خبریں

سیاست کے میدانوں میں مقابلہ کرنے میں مشکل نہیں لیکن اسلام آباد میں، فردوس عاشق اعوان نے آزادی مارچ کے حوالے سے ایسی بات کردی

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کے میدانوں میں مقابلہ کرنے میں مشکل نہیں لیکن اسلام آباد میں دھرنے سے بیرون ملک منفی تاثر جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیاسی میدان کے کھلاڑی ہیں، سیاست کے میدانوں میں مقابلہ کرنے میں مشکل نہیں لیکن اسلام آباد میں دھرنے سے بیرون ملک منفی تاثر جاتا ہے،اسلام آباد میں 7ہزار سفارتی عملے کی سیکیورٹی کی ذمہ دار حکومت ہے،،ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے پاکستان کا وقار مجروح ہو۔

حکومت نے جمہوری روایات کے مطابق احتجاج کی اجازت دی ہے،امید ہے فضل الرحمان کا مارچ پرامن رہے گااور وہ معاہدے کی پاسداری کریں گے،فضل الرحمان پاکستان کے ساتھ رشتے کو کمزور نہ کریں، ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں مدد کریں گے۔

Related Articles

Back to top button