پاکستانی خبریں

حکومت کو سب معلوم ہے کہ آزادی مارچ کیلئے فنڈنگ کہاں سے ہوئی؟ جہانگیرترین کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

جے یو آئی کو آزادی مارچ کیلئے فنڈنگ ہوئی ہے اورحکومت کو معلوم ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے۔

جہانگیرترین نے مزید کہا کہ ہم نے آزادی مارچ کے خلاف کوئی مزاحمت نہیں کی اور نہ کریں گے۔

جہانگیرترین نے کہا ہے کہ ہم نے آزادی مارچ کے خلاف کوئی مزاحمت نہیںکی اور نہ کریں گے ، ہم چاہتے ہیں کہ یہ پرامن مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد آئیں اور آرام سے آکر بیٹھیں ،حکومت آزادی مارچ کوکہیں نہ روکے گی اور نہ ہی مزاحم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر آزادی مارچ میں ایسے شرپسند ہوںجوحکومت اور ان کے درمیان معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کریں تو ان سے ٹمنٹے کیلئے حکومت نے تیاری کی ہے اورکنٹینر لائے گئے ہیں۔

جہانگیر ترین کہاکہناتھا کہ نواز شریف کو ریلیف دینا عدالت کا مسئلہ ہے اور عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ شو صرف مولانافضل الرحمان کاہے ۔وہ عوام میں مقبول نہیں ہیں اور ان کے ساتھ مدارس کے مخصوص لوگ ہیں جو نکلے ہوئے ہیں لیکن عام عوام کے پی میں بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مولانافضل الرحمان کو بڑی فنڈنگ کی گئی اور ہم کو معلوم ہے کہ یہ کہاں سے ملی ہے ؟یہ تمام چیزیں پیسے کے بغیر نہیں ہوسکتیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجروں نے آزادی مارچ کیلئے پیسہ نہیں دیا ،یہ خبریں ہیں کہ اتنے بڑے پیمانے پر جوخرچہ ہورہاہے توکیا یہ پیسہ جے یو آئی اے کے اکاﺅنٹ سے آیا ہے؟یہ سوال اٹھے ہیں لیکن ابھی ہم ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں بننا چاہتے اور اس لئے چپ ہیں۔

Related Articles

Back to top button