پاکستانی خبریں

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ لاہور سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ، دارالحکومت کب پہنچ رہے ہیں؟ جانیے اس خبر میں

مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں کراچی سے شروع ہونے والا جے یو آئی (ف) کا آزادی مارچ گزشتہ شب لاہور پہنچا۔

جہاں شرکاء نے رات مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گزاری جب کہ مولانا فضل الرحمان نے وحدت روڈ پر قیام کیا۔ آزادی مارچ کے شرکاء نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں بریانی، نان چنے اور چائے سے ناشتہ کیا۔ اس کے بعد مینار پاکستان پر بڑا جلسہ عام کیا گیا جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

مینار پاکستان پر خطاب میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ حکمرانوں کے خلاف ہے، قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر حکومت کو گھر بھجوائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مارچ کے شرکا پُرامن ہیں، کراچی سے لاہور تک کسی شخص کو خراش تک نہیں آئی۔ بعد ازاں مارچ کے شرکاء لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہو ئے جن کی آخری منزل اسلام آباد ہوگی۔

Related Articles

Back to top button