پاکستانی خبریں

دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں، دلبرداشتہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک ساتھی سے کیوں کہا؟ حیران کن بیان نے سیاسی پس منظر ہی بدل دیا

مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنما لاہور میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی کسی نے ان کا فون اٹھایا، اس پر دلبرداشتہ ہو کر مولانا نے اپنے ایک ساتھی سے کہا دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں۔

صحافی انعام اللہ خٹک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ کل مولانا صاحب لاہور میں اسٹیج پر شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت کا انتظار کرتے رہے۔ دلبرداشتہ ہو کر سینیٹر طلحہ محمود کو کہا کہ ن لیگ لاہور کے صدر پرویز ملک کو فون کریں، کسی نے فون نہیں اٹھایا، مولانا نے مایوس ہو کر اپنے پارٹی کے دوست کو کہا کہ دل کرتا ہے ن لیگ کو گالیاں دوں۔‘

صحافی انعام اللہ خٹک نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’اپوزیشن نے پہلے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے خواب دیکھا کر شرمندہ کر دیا، پھر مولانا صاحب کو آگے کرا کر اپنی ضمانتیں پکی کر لیں، اب مولانا کو لاہور اور جی ٹی روڈ پر اکیلا چھوڑ دیا، مولانا کے ساتھ انصارالاسلام کے علاوہ کوئی نہیں۔‘

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کا ’آزادی مارچ‘ بدھ کے روز لاہور پہنچا تھا جہاں آزادی چوک میں جلسہ بھی کیا گیا ۔ آزادی مارچ کے شرکاءاب براستہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پہنچیں گے جس کے بعد ان کی اگلی منزل اسلام آباد ہوگی۔

Related Articles

Back to top button