پاکستانی خبریں

کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا، جیل سے نکلتے ہی کہاں پہنچے کہ سب کو حیرت ہوئی؟ تفصیل اس خبر میں

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہونے پر اشتعال انگیز بیان دینے پر کیپٹن (ر) صفدر کو اسلام آباد سے لاہور آتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا تاہم بدھ کے روز انہیں لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

مزید جانیے: سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر اہم فیصلہ سنادیا، مسلم لیگ نواز تذبذب کا شکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن(ر) صفدر جیل سے رہائی کے بعد سروسز ہسپتال میں اپنے سسر نواز شریف کی عیادت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔ وہ نواز شریف کی عیادت کے بعد مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button