پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کے بلَ کھاتے بیانات سامنے آگئے، دھرنے کا نتیجہ کیا ہوگا؟ رہنما نے واضع طور پر بتادیا

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے، یقین سے نہیں کہہ سکتا عمران خان استعفیٰ دیں گے اور اسلام آباد دھرنے کا نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

صحافی کے سوال ”اسلام آباد میں دھرنا ہوگا یا دوستی ہوگی “کا جواب دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے، یقین سے نہیں کہہ سکتا عمران خان استعفیٰ دیں گے۔ اسلام آباد دھرنے کا نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انشا اللہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے، ایسا نہیں کہ اسلام آباد پہنچنے پر نتائج نہ ملے تو تحریک رکے گی، یہ پوری قوم کا احتجاج ہے مطالبہ پوری دنیا کے سامنے آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھرنا نہیں تحریک ہے آزادی مارچ کو مزید سخت کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے ان سے ملنے سروسز ہسپتال نہیں جا رہا ،ڈاکٹرز کے کہنے پر سروسز ہسپتال کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button