پاکستانی خبریں

سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر اہم فیصلہ سنادیا، مسلم لیگ نواز تذبذب کا شکار

سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔

سیشن کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کی دروخواست ضمانت منظور کرلی، عدالت نے دولاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔ سیشن عدالت نے نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت اور جسمانی ریمانڈ نہ دینے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

گزشتہ روز لاہور کی سیشن عدالت میں صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی تھی جس دوران وکیل صفائی فراز علی شاہ نے موقف اپنایا تھا کہ مقامی عدالت نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی، موکل کیخلاف مقدمہ سیاسی نوعیت کا ہے، سیاسی انتقام کے لیے مقدمہ بنایاگیا لہٰذا عدالت ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے موقف اپنایا تھاکہ کیپٹن صفدر کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے ، ان کے خلاف درج مقدمات ناقابل ضمانت ہیں۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button