پاکستانی خبریں

سوشل میڈیا نے آزادی مارچ کی اصل حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔۔۔ مائزہ حمید کے بیان پر اپوزیشن حیران

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا کہ قوم سے درخواست کروں گی کہ وہ نواز شریف کی صحت کے لیے دعا کریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ کے شرکاء کو مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے پنجاب میں خوش آمدید کیا ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آزادی مارچ میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہے جنہیں حکومت سنبھال نہیں سکے گی۔

مائزہ حمید نے کہا کہ پیمرا کا رویہ ذمہ دارانہ نہیں ہے اور ہم اس کے خلاف آواز بھی اٹھا چکے ہیں۔ پیمرا کے قانون میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے۔ دھرنے کی کوریج پر تو پابندی لگائی گئی ہے لیکن آزادی مارچ کی اصل تعداد سوشل میڈیا سے نہیں چھپ سکتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کا پی ٹی آئی نے نام تبدیل کر کے یوتھ پروگرام رکھ دیا ہے یہ کوئی نیا پروگرام نہیں ہے۔ پی ٹی آئی نے اپنے دھرنے مں جو کچھ بدتمیزیاں کی تھیں وہ سب آزادی مارچ میں نہیں ہوں گی۔

 

Related Articles

Back to top button