پاکستانی خبریں

نوازشریف سے سیاسی محازپرمقابلہ نہیں کرنا چاہتے مگر کیوں؟ کس کا حیران کن بیان سامنے آگیا؟

نوازشریف سے سیاسی محازپرمقابلہ نہیں کرنا چاہتے۔ ہم بیماری پر سیاست نہیں کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کمزورنوازشریف سے سیاسی محازپرمقابلہ نہیں کرنا چاہتے،ہم طاقتور کے ساتھ لڑیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمزورنوازشریف سے سیاسی محازپرمقابلہ نہیں کرنا چاہتے،نوازشریف کوایک صحت مندحریف کے طورپردیکھناچاہتے ہیں،ہماراکام بہترعلاج کی سہولت دیناتھاجوہم نے دیا ہے،عدالت کے پاس سزاکومعطل کرنےکااختیار ہے،نواز شریف کی سز ا معطلی کا آئین اور قانون کے مطابق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاقان صاحب کو بھی گردے میں پتھری نکل آئی ہے،سیاسی اکھاڑے میں سب صحت مند ہوتے ہیں، قانون کے دائرے میں آتے ہی ساری تکلیفوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور قوم کے بجائے اپنے پریشانیوں کی فکر لاحق ہو جاتی ہے،پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ زرداری کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ، ہم بیماری پر سیاست نہیں کر نا چاہتے ، ہم کمزور کومزید کمزور نہیں بنانا چاہتے، ہم طاقتور کے ساتھ لڑیں گےکیونکہ وزیراعظم عمران خان کا بھی یہی عزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نہیں بولتی ان کے فیصلے بولتے ہیں ، عدالت کے فیصلے سے بیمار قیدیوں کو ریلیف ملا ہے جو کہ نواز شریف کے کیس کی مرہون منت پورا ہو سکا ہے۔ادارے کمزور ہے اور طاقتور افراد کا ان پر اثر انداز ہوتے ہیں ، رفتہ رفتہ اداروں پر اثر رسوخ کو ختم کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button