پاکستانی خبریں

نواز شریف کی حالت تشویش ناک، بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔۔۔ ڈاکٹر عدنان کے ٹویٹ سے ہنگامہ برپا

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں نواز شریف کی حالت تشویش ناک ہے۔ نواز شریف زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ صحت کے سنگین مسائل کی وجہ سے نوازشریف کو خطرات ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف کی حالت تشویش ناک ہے، زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

 ڈاکٹر عدنان کا کہناتھا کہ پلیٹ لیٹس اورعارضہ قلب کی بیماری مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ نوازشریف کے گردوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے، شوگر اور بلڈپریشر کی وجہ سے طبیعت خراب ہو رہی ہے۔

سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف کی بیماریوں سے متعلق ابہام دور نہیں ہو پا رہا ہے، صحت کے سنگین مسائل کی وجہ سے نوازشریف کو خطرات ہیں۔

Related Articles

Back to top button