پاکستانی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انصار الاسلام کو کس سے رجوع کرنے کی ہدایت جاری کردی؟ چیف جسٹس وزات داخلہ پر برہم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جے یو آئی ایف کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے انصار الاسلام کو سننا چاہیے تھا، دیکھنا ہے کہ انصار رالاسلام بنا کر جے یو آئی…

اسلام آباد ہائیکورٹ میں انصاف الاسلام پر پابندی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے جے یوآئی کو ڈی سی اسلام آباد سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا وزارت داخلہ نے معاملے کو دیکھا ؟ وزارت داخلہ نے جواب دیا کہ سورس رپورٹ کی وجہ سے پابندی لگائی، عدالت نے استفسار کیا کہ ایک چیز موجود ہی نہیں آپ نے اس پر پابندی لگا دی ، اگر یہ کل کوئی اور نام استعمال کرنا شروع کر دیں تو پھر کیا ہوگا ؟ چیف جسٹس اظہر من اللہ نے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن میں شکایت درج کراتے، وزارت داخلہ نوٹیفکیشن سے پہلے فریق کو سنے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ درخواست میں انہوں نے خود تسلیم کیا ہے کہ انصار السلام کا وجود ہے ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اگر جماعت موجود نہیں تو نوٹیفکیشن کی کیا حیثیت ؟ وکیل نے مانا انصار الاسلام جے یو آئی ایف کا ونگ ہے، بلوچستان میں تو انصار الاسلام والے ڈنڈے مار بھی رہے تھے ۔ جے یو آئی ایف کے وکیل کا کہناتھا کہ ہم ڈنڈے نہیں اٹھائیں گے۔ عدالت نے کیس کی سماعت مزید ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button