پاکستانی خبریں

مہنگائی کا طوفان ایک بار پھر عوام کا سکون بہا کرلے گیا، یوٹیلیٹی اسٹورز میں روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کتنا اضافہ؟ پریشان کن خبر آگئی

یوٹیلٹی اسٹورز حکام نے روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، انتظامیہ نے چائے کی پتی، صابن سمیت 10 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر صابن کی قیمت میں 2 روپے، ایک کلو واشنگ پاؤڈر کی قیمت میں 21 روپے، ڈش واش کی 500 ملی لیٹر کی بوتل میں 30 روپے، 950 گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 105 سے 127 روپے، مصالحہ جات کے فی پیکٹ کی قیمت میں 5 روپے کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے اپنے کسی برانڈ کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ دیگر برانڈز کی مصنوعات میں اضافہ کیا ہے، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button