پاکستانی خبریں

نوازشریف کی صحت سے متعلق اہم خبر موصول ہوئی، کونسے انجیکشن لگانے کی تجویز پر غور؟ تشویشناک خبر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور خبر موصول ہوئی ہے کہ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 28 ہزار پر آ گئی ہے۔

ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف کو شوگر کنٹرول کرنے کیلئے انسولین دی جارہی ہے تاہم ان کے بلڈ پریشر میں اب بہتری آ رہی ہے۔

نوازشریف کا علاج کرنے والا میڈیکل بورڈ پلیٹ لیٹس میں مزید اضافے کیلئے میگا کٹس لگانے سے متعلق ابھی تک فیصلہ نہیں کر سکا ہے، میڈیکل بورڈ کا اجلاس آج دوبارہ ہو گا ۔نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافے کیلئے سٹیرائیڈز کے انجیکشن کی تجویز پر بھی غور کیا جارہاہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹروں کا اسپتال سے ڈسچارج کرنے سے انکار, سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت مزید بگڑ گئی، جانیے تفصیلات

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواشریف گزشتہ 7 روز سے لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں اسپیشل میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق گزشتہ روز نوازشریف کے پلیٹیلیٹس 45 ہزار سے کم ہوگئے تھے تاہم اب اُن کے پلیٹیلیٹس میں بہتری ہوئی اور 25 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button