پاکستانی خبریں

صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی سے متعلق پیمرا کا وضاحتی بیان جاری۔۔۔ میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی

پیمرا کا کہنا ہے کہ کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا کوئی ہدایت نامہ جاری نہیں کیا۔

پیمرا کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پیمرا کے ہدایت نامے کو بعض چینلز نے غلط انداز میں پیش کیا، پیمرا کاہدایت نامہ پہلے سے پیمرا ایکٹ کے تحت موجود قوانین کی روشنی میں جاری کیاگیا۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی صحافی یا اینکر کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی نہیں لگائی گئی، میراتھن ٹرانسمیشن میں گروپ ڈسکشن اور اس میں اینکرز کی شرکت پر بھی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ پیمرا کا کہنا ہے کہ زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہ لانے سے متعلق پہلے سے موجود قوانین کی روشنی میں ہدایت جاری کرتے ہیں، آئین پاکستان کے تحت اظہار رائے کی آزادی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button