پاکستانی خبریں

جب نواز شریف کا اے سی اتارا گیا تو آصف زرداری نے کون سا حیران کن کام کیا؟ چودھری منظور نے راز سے اٹھایا پردہ

جب عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ میں جاکر نواز شریف کا اے سی اتار دوں گا تو آصف زرداری نے حیران کن کام کر دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ جب عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ میں جاکر نواز شریف کا اے سی اتار دوں گا تو آصف زرداری نے خود جیل سپرانٹنڈنٹ کو بلاکر اپنے کمرے سے اے سی اتروادیا ۔

چودھری منظورنے کہا کہ شبر زیدی لوگوں کوٹیکس چوری کرنے کے طریقے بتاتے تھے اور اب وہ جن کو ٹیکس بچانے سے طریقے بتاتے تھے ، ان کو بچا کر ان سے ٹیکس لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے گرمی کے چار سخت مہینے جیل میں نکالے ۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ جب وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں کہا کہ میں جاکر کہا کہ پاکستان جاکر نواز شریف کا اے سی اتروا دوں گا تو آصف زرداری نے جیل سپرانٹنڈنٹ کو بلا کر کہا کہ یہاں سے اے سی کو اتاریں اور گرمی میں چار ماہ پنکھے کے نیچے گزار دیئے ۔

Related Articles

Back to top button