پاکستانی خبریں

اسد عمر نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کر دی، ایسی بات کر دی کہ آپ بھی سوچتےرہ جائیں گے

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اپنی ہی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسد عمر نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے اینکروں کو ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکنا ایک نہایت ہی انوکھا فیصلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پیمرا افراد بشمول اینکرز پر اظہار خیال کی پابندی لگانے کے بجائے جعلی خبروں کے خلاف کارروائی کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیلی ویژن اینکرز کو ٹاک شوز کے درمیان اپنی ’رائے‘ کے اظہار سے روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کا کردار ثالث کی حد تک محدود کردیا۔ پیمرا کی جانب سے باقاعدہ شوز کی میزبانی کرنے والے اینکرز کو اپنے اور دیگر چینلز کے ٹاک شوز میں تجزیہ کار کی حیثیت سے شرکت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ پیمرا نے ہدایت میں کہا کہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق اینکرز کا کردار پروگرامز کو بامقصد، غیر جانبدارانہ انداز میں چلانا ہے اور کسی بھی معاملے پر ان کی ذاتی رائے، جانبداری یا فیصلہ شامل نہیں ہوتا۔

ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ خصوصی ٹاک شوز کی میزبانی کرنے والے اینکرز اپنے یا دیگر چینلز کے ٹاک شوز میں کسی موضوع پر تجزیہ کار کے طور پر شریک نہ ہوں۔ پیمرا سے جاری ہدایت میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 اکتوبر کو جاری کیے گئے حکم میں شہباز شریف اور ریاست کے معاملے پر قیاس آرائیوں پر مبنی مختلف ٹی وی ٹاک شوز کا نوٹس لیا تھا۔ جس میں اینکر پرسنز نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مذموم عزائم کے تحت عدلیہ اور اس کے فیصلے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔

 

Related Articles

Back to top button