پاکستانی خبریں

وزیر اعظم جلد استعفیٰ دینے والے ہیں، بلاول بھٹوزرداری کے انکشاف نے تہلکہ مچا دیا

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تالہ لگا دیا ہے، جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔

پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا ۔حکومت سے ملک ، معیشت اور سیاست نہیں چل رہی ہے۔ نا اہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آزادی مارچ کوسلام پیش کرتا ہوں۔ آزادی مارچ میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آرہے ہیں۔ ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کوتالہ لگادیا اور نیب کوکھلونا بنا لیاہے جس کی وجہ سے ہم احتجاج پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کے جمہوریت کونقصان نہ پہنچے لیکن حکومت نے خود پارلیمان کوبند کر کے ہم کومشکل میں ڈال دیاہے ۔ ابھی تو سفر شروع ہواہے ، ابھی بہت کچھ ہونیوالا ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ آصف زرداری کاعلاج ڈاکٹرزکی ہدایت کے مطابق ہوناچاہئے۔ طبی سہولتیں لیناآصف زرداری کابنیادی حق ہے،۔عدالتی حکم کے باوجودطبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔عدالتی احکامات پرعملدرآمدہوناچاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے آئینی اورجمہوری حقوق بھی چھینے جارہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلاجارہاہے۔آصف زرداری کاحوصلہ بلندہے۔ فیملی کاکوئی ڈاکٹرمیڈیکل بورڈمیں شامل نہیں کرایا،آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Related Articles

Back to top button