پاکستانی خبریں

عمرہ کا کاروبار کرنے والوں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، سعودی وزارت الحج و عمرہ کیجانب سے نیا ہدایت نامہ جاری

عمرہ کا کاروبار کرنے والوں کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، عمرہ اپروول مزید 110سعودی ریال مہنگی ہوگئی ہے۔

سعودی وزارت الحج و عمرہ نے آج سے ہر عمرہ ویزے پر 110ریال میڈیکل انشورنس فیس لاگو کر دی، آج 28اکتوبر سے نافذ العمل ہو گی۔ عمرہ کاروبار متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور نئی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ مہنگا ہو گیا ہے۔

110ریال نافذ ہونے کے بعد مزید مہنگا ہو جائے گا،پاکستان سے سب سے زیادہ عمرہ اکانومی عمرہ ہوتا چلا آ رہا ہے، 80ہزار سے 90ہزار تک عمرہ کرنے والوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ نئی عمرہ پالیسی کے مطابق عمرہ سیزن میں پاکستان سے کم ازکم عمرہ ایک لاکھ20ہزار ہے جو حرم سے دور اور شٹل بس کے ساتھ حرم آنے والوں کا ہے، 110ریال انشورنس فیس لگنے کے بعد عمرہ اپروول مزید5ہزار مہنگی کر دی گئی ہے،28اکتوبر سے دیگر ادائیگیوں کیساتھ انشورنس فیس کے 110ریال بھی ایڈوانس ادا کرنے کی صورت میں ویزہ اپروول نکلے گی۔

Related Articles

Back to top button