پاکستانی خبریں

جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے بالآخر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، دھرنا ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)نے تنظیم انصار الاسلام پر پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

جے یو آئی (ف )نے انصار الاسلام تنظیم پر پابندی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے عدالت میں درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ وزارت داخلہ نے تنظیم پر 24 اکتوبر کو پابندی عائد کی تھی، وزارت داخلہ کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصارالاسلام تنظیم سکیورٹی کے مقصد کیلئے بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مولانا صاحب کو دھرنے سے متعلق مفید مشورہ دیدیا کہ پی ٹی آئی جماعت حیرت میں مبتلا

یاد رہے کہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے، پاکستان میں آزادی مارچ کرکے کس سے آزادی لینی ہے؟ عدالتی احکامات کی روشنی میں احتجاج کی اجازت دیں گے، حکومت کی حکمت عملی ہوگی کہ عوام کا نقصان نہ ہو، 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button