پاکستانی خبریں

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے مولانا صاحب کو دھرنے سے متعلق مفید مشورہ دیدیا کہ پی ٹی آئی جماعت حیرت میں مبتلا

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے، پاکستان میں آزادی مارچ کرکے کس سے آزادی لینی ہے؟

وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ مولانا کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے، پاکستان میں آزادی مارچ کرکے کس سے آزادی لینی ہے؟ عدالتی احکامات کی روشنی میں احتجاج کی اجازت دیں گے، حکومت کی حکمت عملی ہوگی کہ عوام کا نقصان نہ ہو، 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی ہے، نوازشریف جہاں علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں، پی ٹی آئی قیادت کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے متعلق دو ٹوک بیان جاری کردیا، اپوزیشن جماعتوں میں تھرتھلی مچ گئی

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری اور ہٹ دھرمی پر مبنی ہے عدالتی فیصلے کی روشنی میں آزادی مارچ کو ڈی چوک تک آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

حکومت کی مذاکراتی کمیٹی اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے مذاکرات ہورہے ہیں۔ اس حوالے سے پرویز خٹک نے وزیر اعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کے معاملے سے آگاہ کیا۔

 

Related Articles

Back to top button