پاکستانی خبریں

پلیٹ لیٹس میں کمی کے بجائے پاکستان میں کونسا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے؟ ڈاکٹر عبدالقدیر نے خبردار کردیا

معروف ایٹمی سائنسدان و محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں گردوں کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کا درست اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنے مریض گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔

گردوں کے مرض کے پھیلنے سے بڑی وجہ آمدنی کے محدود ذرائع اور درست بنیادی نظام نہ ہونا ہے۔ یہ تمام عوام گردوں کے امراض کی تشخیص میں تاخیر کا باعث بنتے ہیں۔ اس وقت تقریباً 22ہزار سے زیادہ افراد گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ جن کو ڈائیلسز یا گردوں کی پیوند کاری کی ضرورت پڑتی ہے۔ جبکہ پاکستان میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کے لئے صرف 200 نیفرالوجسٹ موجود ہیں۔ جن کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں ابتدائی طور پر 12بستروں پر مشتمل ڈائیلسز سنٹر بنایا گیا ہے۔ جس میں تمام مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جاتا ہے اور انہیں ہر قسم کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس کانفرنس میں اندرون و بیرون ممالک سے طبی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ گردوں کے عارضے کی بڑی وجہ ذیابیطس اور بلند فشار خون ہے۔ اس کے علاوہ بے جا درد کی ادویات اور حکیمی ادویات کا استعمال بھی اس کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ گردوں کے مرض کا علاج اچھے معالج سے کروائیں۔

Related Articles

Back to top button