پاکستانی خبریں

وزارت داخلہ کیجانب سے ہائی الرٹ جاری، کونسے قائدین دہشت گرد تنظیموں کے نشانے پر؟ تہلکہ خیز خبر نے شور مچا دیا

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتی ہیں، دشمن ایجنسیوں نے مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے دہشت گردوں میں ایک ملین ڈالر تقسیم کئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کوجاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے سیاسی جماعتوں پر حملے کا خدشہ ہے۔ جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی (ف)کے مارچ سے ملک کی اندرونی سیکیورٹی کو منفی اثرات لاحق ہیں، آزادی مارچ کے اعلان سے عدم استحکام کی صورتحال پیداہوگئی ہے، عدم استحکام کی صورتحال کے باعث ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا دہشت گرد تنظیمیں عوامی اجتماعات پر حملہ کرسکتی ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی آزادی مارچ کو نشانہ بناسکتی ہے اور مارچ میں شامل ہوکر تخریب کاری کرسکتی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دشمن ایجنسیوں نے ایک ملین ڈالردہشت گردوں میں تقسیم کئے ہیں، دی گئی رقم مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کو نشانہ بنانے کیلئے تقسیم کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق قیام امن متاثر کرنے کیلئے دہشت گردی کی جاسکتی ہے، سلیپر سیلز مقامی تعاون سے تخریب کاری کرسکتے ہیں۔ مراسلے میں مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین کی سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورتحال کے باعث بھارت نے ایل اوسی پر کشیدگی بڑھادی ہے، بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن بھی کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button