پاکستانی خبریں

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات، کیا کوئی نیا ٹیکس لگنے والا ہے؟ پریشان کن خبر آگئی

وزیر اعظم عمران خان سے چیئر مین ایف بی آر اور چیئر مین نادرا نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائے ، عوام کو بہتر سہولیات دینے کیلئے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے چیئر مین ایف بی آر اور چیئر مین نادرا نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر اعظم کا کہناتھا کہ ٹیکس کی ادائیگی قومی فریضہ ہے ، حکومت کی کوشش ہے کہ ٹیکس کے نظام کو شفاف بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن شہری ملک کی تعمیر وترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیکس نیٹ میں اضافے سے اضافی ٹیکسوں کا بوجھ کم ہوگا، ٹیکس دہند گان کا اعتماد بحال ہونانہایت ضرور ی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولیات دینے کیلئے ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے ، اس سے دور دراز علاقوں میں تعلیم اورصحت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی ۔

دریں اثنا ءوزیراعظم عمران خان سے مفتی تقی عثمانی نے ملاقات کی ۔مفتی تقی عثمانی کی وزیراعظم سے ملاقات گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کر ائی ۔ مفتی تقی عثمانی پرحملے کے بعدوزیراعظم سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔

Related Articles

Back to top button