پاکستانی خبریں

سانحہ ساہیوال: حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کے لئے پُرعزم ہے

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وزیراعظم نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے۔ حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے خصوصی عدالت کے فیصلے پر پنجاب حکومت کو اپیل دائر کرنے کی ہدایت دی ہے.اس کیس کی پیروی میں استغاثہ کی کمزوری اور خامیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ 

معاون خصوصی کا کہناتھاکہ بچوں کے سامنے ان کے والدین پر گولیاں برسانے کی ویڈیو پوری قوم نے دیکھی،حکومت معصوم بچوں کو انصاف دینے کیلئے پرعزم ہے،اگر ان کا خاندان مدعی نہیں بنتا تو ریاست اس مقدمے کی مدعیت کرے گی۔

 

Related Articles

Back to top button