پاکستانی خبریں

غداری کیس: حکومت نے کیا پوری ٹیم کو فارغ، مشرف کے گرد گھیرا تنگ

خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی ٹیم فارغ کرنے پر سیکریٹری داخلہ کو 19نومبر کو طلب کرلیا۔

جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت کی، جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دیے حکومت نے استغاثہ کی پوری ٹیم کو فارغ کر دیا ہے، پراسیکیوٹر بتائیں کیا آپ کو کوئی نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے؟

پراسیکیوٹر ڈاکٹر طارق حسن نے کہا تاحال کوئی اطلاع نہیں ملی لیکن افواہ ضرور سنی ہے، جسٹس نذر اکبر نے کہا جب تک آپ کو نوٹیفکیشن نہیں ملتا آپ کام جاری رکھیں۔ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے استفسار کیا کہ کیا استغاثہ کی ٹیم کو اس انداز میں فارغ کیا جا سکتا ہے؟ بتایا جائے کس قانون کے تحت ایسا کیا گیا؟

پراسیکیوٹر طارق حسن نے کہا کل بھی پوری رات بیٹھ کر کیس کی تیاری کی، عدالت نے مشرف کے وکیل رضا بشیر کی التواء کی درخواست منظور کرلی اور قرار دیا کہ یہ آخری موقع ہے، مزید التواء کسی صورت نہیں ملے گا۔ پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ ڈینگی بخار کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، مزید سماعت 19نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Related Articles

Back to top button