پاکستانی خبریں

حکومت کا نواز شریف کو لندن منتقل کرنے کا فیصلہ، علاج یا خفیہ ڈیل؟ اندر کی کہانی اس خبر میں

حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی خراب صحت کے باعث انہیں بیرون ملک بھجوانے کے بارے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹرز کی مشاورت کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم کو بیرون ملک بھجوادیا جائے۔ حکومت نے نواز شریف کے علاج کیلئے متعین میڈیکل بورڈ کے علاوہ آغا خان ہسپتال کراچی کے ڈاکٹرز سے بھی مشاورت کی۔

ڈاکٹرز سے رائے لینے کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کو لندن شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب یا جمعرات کی صبح کو کسی بھی وقت خصوصی طیارے کے ذریعے لندن شفٹ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سروسز ہسپتال میں مزید ٹیسٹوں اور مرض کی تشخیص کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پلیٹ لیٹس میں پریشان کن حد تک کمی کے بعد سروسز ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈاکٹرز کی جانب سے سابق وزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی جارہی ہیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشان ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button