پاکستانی خبریں

ائیر پورٹ سیکیوٹی فورس کے اہلکار نے کس پر تھوک پھینک دی اور کیوں؟ پھر کیا ہوا؟ جانیے اس خبر میں

اسلام آباد ائیر پورٹ: پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، اے ایس ایف اہلکار ’غنڈے ‘بن گئے۔

مسافروں کو بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔ اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کی تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ریاض سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی پرواز موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد ائیر پورٹ پر اتار لی گئی، موسم کی خرابی کے باعث پرواز کی روانگی میں کئی گھنٹے تاخیر پر مسافروں نے احتجاج کیا ۔ جس کو روکنے کے لیے اے ایس ایف اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

اے ایس ایف اہلکار معاملے کو حل کرانے کے بجائے مسافروں سے لڑ پڑے اور مسافروں پر تھپڑ اور گھونسوں کی بارش کردی۔  ایک اے ایس ایف اہلکار نے آپے سے باہر ہوکر مسافروں پر کرسی دے ماری تاہم خوش قسمتی سے کوئی مسافر زخمی نہیں ہو۔

اہلکار نے انتہائی غصے میں سیڑھیوں پر کھڑے ہو کر نیچے کھڑے مسافروں پر تھوک بھی پھینکا ۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد سول ایو ی ایشن اتھارٹی نے کرسی او ر تھوک پھینکنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے نوٹس لے لیا۔

Related Articles

Back to top button