پاکستانی خبریں
آزادی مارچ میں کارکنان کو ہدایت نامہ جاری، کیا کیا چیزیں ساتھ لانے کو کہا گیا جانئے اس خبر میں
جمعیت علماءاسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکاء کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔ ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہوگا۔
کارکناں کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں، کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے ساتھ لائیں۔ ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں، خود بھی پرامن رہیں اور کارکنان کو بھی پرامن رہنے کی تلقین کریں۔ کسی بھی عہدیدار یا کارکن کو اپنے ساتھ لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنے کی اجازت نہیں۔