پاکستانی خبریں

جمعیت علماء اسلام (ف) کا خصوصی ہدایت بامہ جاری۔۔۔ حکومت کے ہوش اُڑا دیئے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں کارکنان اور قافلوں کے شرکاء کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اسلام آباد کا سفر کم سے کم 4 سے 5 دنوں پر محیط ہوگا، کارکناں کم سے کم ایک ہفتے کے قیام کا بندوبست کر کے آئیں، کارکنان ایک بستر، کمبل اور دو جوڑے کپڑے ساتھ لائیں۔

ہدایت نامہ کے مطابق کارکنان خشک میوہ جات، چنے اور پانی بھی ساتھ لے کر آئیں، خود بھی پرامن رہیں اور کارکنان کو بھی پرامن رہنے کی تلقین کریں۔ کسی بھی عہدیدار یا کارکن کو اپنے ساتھ لائسنس یافتہ یا غیر لائسنس یافتہ ہتھیار، چاقو، ڈنڈا یا لاٹھی رکھنے کی اجازت نہیں۔

مزید پڑھئے: مولانا فضل الرحمن خوشی سے نہال۔۔۔ دھرنے کو مل گئی تقویت، کس اہم پارٹی نے آزادی مارچ کی حمایت کردی؟ اندرونی خبر سامنے

یاد رہے کہ سینیٹر ساجد میر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں آزادی مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فضل الرحمن اور اپوزیشن کے دھرنے کا بہت چرچا ہے جس کی حکومتی عہدیدار اور پی ٹی آئی کے حامی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کے دلائل اس حوالے سے کمزور ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button