پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے مولانا فضل الرحمان کی گرفتاری سے متعلق حکومت کی حکمتِ عملی بتادی

پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مذاکرات منسوخی سے ثابت ہو گیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کرکے اہمیت نہیں دینا چاہتے۔

پی ٹی آئی سینیٹر اور قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کیا جائے، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہو کر ہیرو بننا چاہتے ہیں لیکن حکومت مولانا فضل الرحمان کو گرفتار نہیں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہاہے کہ دھرنا ناکام ہوتا نظر آرہا ہے، مذاکرا ت منسوخی سے ثابت ہوگیا کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے۔

مزید پڑھئے: دھرنا ابھی شروع نہیں ہوا مگر پولیس نے کسے کرلیا گرفتار؟ جے یو آئی (ف) میں مچ گئی ہلچل

جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے قبل پولیس نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیاہے۔

آزادی مارچ کے حوالے سے بینر لگانے پر پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے آزادی مارچ کے حوالے سے بینر لگانے پر دو افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان آزادی مارچ کے حوالے سے شہر میں بینر آویزاں کر رہے تھے ، بینر پر لکھی گئی تحریروں سے شہریوں کو آزادی مارچ کے حوالے سے اکسایا جا رہا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button