پاکستانی خبریں

پاکستان کی سیاست میں ایسا کیا ہوا کہ چیئرمین سینیٹ نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں؟ پسِ پردہ خبر آگئی سامنے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، وہ پانچ روز تک تمام امور انجام دیں گے۔

صدرمملکت عارف علوی 5روزہ دورے پر جاپان روانہ ہوگئے جس کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نےقائم مقام صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے قائم مقام صدر کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، صادق سنجرانی 24 اکتوبر تک قائم مقام صدر کے امور انجام دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی جاپانی حکومت کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر مملکت کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینیٹ ہی صدر کا عہدہ سنبھالتا ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے قائم مقام صدربننے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کردیا تھا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا صادق سنجرانی کی اس وقت عمر تقریبا 40 سال ہے، آئین میں صدر بننے کے لیے عمر 45 سال ہے، صادق سنجرانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران پیدا ہوگا اور عدم موجودگی میں عہدے پر ذمہ داریاں کون نبھائے گا۔

 

 

Related Articles

Back to top button