پاکستانی خبریں

سونے اور ڈالر کو اونچی اڑان بھرتے سنا تھا مگر آج شہرقائد میں کس شے کے دام بڑھ گئے؟ آنسو آ جائیں گے

 سونے اور ڈالر کی قیمتوں کے ساتھ بہت اہم شے کے نرخوں نے عوام کو خون کے آنسو رلا دیئے۔

شہر قائد سمیت سندھ بھر میں فی کلو آٹے کی قیمت 60 روپے تک پہنچ گئی ہے۔  فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سندھ کی گندم پنجاب جانے کی وجہ سے آٹا مہنگا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے رواں برس گندم کا نرخ 1300 روپے فی من مقرر کیا گیا تھا لیکن کسان سے یہ گندم 900 روپے سے 1100 روپے من میں خریدی گئی تھی۔ اگر بالفرض محال کسان سے گندم 1300 روپے من خریدی گئی تھی تو اس وقت اسی گندم کا آٹا 2400 روپے من کے حساب سے بیچا جارہا ہے ، جس کا مطلب یہی ہے کہ کسی نہ کسی کی لاٹری لگی ہوئی ہے۔

کراچی میں اس وقت فائن آٹا 50 روپے اور چکی کا آٹا 60 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ جس کی وجہ سے 10 کلوگرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 600 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے کہ سندھ کی 2 ملین ٹن گندم پنجاب گئی ہے جس کی وجہ سے یہاں گندم کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور فی من گندم کی بوری کی قیمت 1300 روپے سے بڑھ کر1600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ صوبے کی ایک ماہ کی گندم کی ضرورت 2 لاکھ ٹن ہے لیکن ضرورت کی گندم ملز ملکان کو فراہم نہیں کی جارہی۔

Related Articles

Back to top button