پاکستانی خبریں

رکشہ ڈرائیور نے خاتون کو قتل کر دیا مگر کیوں؟ جانیے پس پردہ کے حقائق، سب اس خبر میں

 خاتون کو قتل کرنے والے حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاوَن میں خاتون کو قتل کرکے خود کو زخمی کرنے والے حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس پی اورنگی کے مطابق رکشہ ڈرائیور شہزاد خاتون کی بیٹیوں کو پک اینڈ ڈراپ پر لے جایا کرتا تھا۔  ملزم نے خاتون کو تشدد کرکے قتل کیا اور خود بھی زخمی ہوا۔ جاں بحق خاتون کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی اورنگی نے مزید بتایا کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد رکشہ ڈرائیور نے بیٹیوں کے شور مچانے پر خود کو بھی زخمی کرلیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔

Related Articles

Back to top button