پاکستانی خبریں

مولانا فضل الرحمان کس ایجنڈے پرکام کر رہے ہیں؟ آیا پاکستان اورعوام کے حق میں ہے؟ اس انکشاف نے ہنگامہ برپا کر دیا

مولانا فضل الرحمان کے ایجنڈے سے متعلق اہم انکشاف سامنے آگیا۔

مولانا فضل الرحمان نے لٹھ بردار لشکر بناکے عالمی سطح پر پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ فضل الرحمان اور ان کے حواری حکومت پر بہتان تراشی اوراداروں کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان غیر ملکی ایجنڈے پرکام کر رہے ہے۔

پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ پارلیمنٹ سے دوری نے مولانا فضل الرحمان کا ذہنی توازن خراب کردیا ہے۔ حکومتی اقدام سے کرنٹ خسارے میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔  معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہونا شروع ہو گئی ہے ملک درست سمت چل پڑا ہے جبکہ عالمی برادری بھی پاکستانی حکومت پر اعتماد اظہار کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں شکست سے حواس باختہ ہو گئے ہیں۔  پیپلزپارٹی کا آئندہ انتخابات میں نام ونشان نہیں رہے گا۔ حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا ڈرامہ رچانے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔  بلاول زرداری کو ابا اور پھپھوکی کرپشن پکڑی جانے کی فکر کھائی جا رہی ہے۔ ادھر شعبدہ باز شہبازشریف صرف خالی بھڑکیں لگا رہے ہیں۔

اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے ریلیف کے لئے بڑے اقدامات کررہی ہے۔  صحت کارڈ کا اجرا ء، نوجوانوں کے لئے 100 ارب کے قرضے، پناہ گاہیں، لنگر خانے سمیت دیگر منصوبےوزیراعظم عمرا ن خان کی طرف سےغریبوں کے لئے تحفے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملکی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار آصف زرداری، نوازشریف مافیا ہے جس نے کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض ہو کر ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی جی ڈی اے کے امیدوار کی کامیابی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بلاول زرداری سندھ کی عوام کو زیادہ دیرتک بیوقوف نہیں بناسکتے۔ سندھ کی عوام باشعور ہےاور اب وہ پیپلزپارٹی کے فریب اور چکر میں نہیں آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button