پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح اور آن لائن اپلائی کا طریقہ بھی بتا دیا

وزیراعظم عمران خان کی طرف سے کامیاب نوجوان پروگرام کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

اس پروگرام کے لیے آن لائن اپلائی کیسے کرنا ہے؟ سارا طریقہ کار سامنے آگیا۔

اس پروگرام کے تحت خواتین کیلئے 25 فیصد قرضہ جات وقف کیے گئے ہیں۔ کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے عمر کی حد 21 سے 45 سال تک رکھی ہوئی ہے، شناختی کارڈ کی شرط لازم قرار دی گئی ہے۔ تاہم آئی ٹی اور ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم حد 18 سال رکھی گئی ہے۔سمال انٹر پرائزز، نئے یا موجودہ کاروبار کی توسیع سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تشریح کے مطابق ہونی چاہیے، پاکستانی شہریت لازمی ہو گی۔ آئی ٹی، ای کامرس سے وابستہ کاروبار کے لیے کم سے کم تعلیمی قابلیت میٹرک، 6 ماہ کا تجربہ یا دونوں ہونا ضروری ہے۔ کامیاب نوجوان پروگرام میں حاصل کیے گئے قرض کو زیادہ سے زیادہ 8 سال کی مدت میں واپس کرنا ہوگا۔ ایک سال تک کا گریس پیریڈ ہوگا۔کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے قرضہ کی رقم کو دو درجات میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلا درجہ: قرض کی حد ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک ہے۔رعایتی انٹرسٹ ریٹ 6 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔قرضہ جات کیلئے صرف درخواست دہندہ کی ذاتی ضمانت ضروری ہوگی۔

دوسرا درجہ: قرض کی حد 5 لاکھ روپے سے شروع ہو کر 50 لاکھ روپے تک رکھی گئی ہے۔رعایتی انٹرسٹ ریٹ 8 فیصد سالانہ رکھا گیا ہے۔قرضہ جات کیلئے بینک کی اپنی کریڈٹ پالیسی کے مطابق اثاثہ جات کو رہن رکھوانا ہو گا۔

Related Articles

Back to top button