پاکستانی خبریں

روشن پاکستان سروے: مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے نتیجے میں مارشل لا لگنے کے طرفدار اور مخالف کتنے ہیں

روشن پاکستان کے حالیہ سروے میں مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے نتیجے میں مارشل لا لگنے کے طرفدار اور مخالف کتنے ہیں

روشن پاکستان کے حالیہ سروے میں اکثر پاکستانیوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے نتیجے میں مارشل لا لگنے کی مخالفت کردی۔

9 سے 13 اکتوبر تک ہونے والے سروے میں لوگوں سے سوال پوچھا گیا کہ ’ بہت سے لوگوں نے جے یو آئی ف کے لانگ مارچ کے نتیجے میں مارشل لا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، کیا آپ مارچ کے اس قسم کے نتیجے کی حمایت کریں گے؟‘

اس سوال کے جواب میں سروے میں شریک 80 فیصد لوگوں نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے نتیجے میں جمہویت کی بساط لپیٹ کر مارشل لا لگایا گیا تو وہ اس کی مخالفت کریں گے جبکہ 12 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں مارشل لا لگا تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔

اگر پارٹی کے حساب سے دیکھا جائے تو مسلم لیگ ن کے 11 فیصد کارکنوں نے مارشل لا کی حمایت جبکہ 83 فیصد نے مخالفت کی۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی کے 13 فیصد سپورٹرز ملک میں مارشل لا کے حامی جبکہ 80 فیصد مخالف نظر آئے۔ ملک میں مارشل لا کی سب سے زیادہ مخالفت پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے کی ۔ پی پی کے 88 فیصد کارکنوں نے مارشل لا کی مخالفت جبکہ صرف 3 فیصد نے حمایت کی۔

Related Articles

Back to top button