پاکستانی خبریں

فواد چوہدری نے اتنا بڑا یو ٹرن لیا کہ عمران خان بھی شرمندگی سے خاموش ہو گئے، جان لیں آپ بھی اس خبر میں اس یو ٹرن کے بارے میں

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایک کروڑ نوکریوں کے وعدے کا مطلب یہ نہیں کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی پاکستان کی بہتری کے لیے نجی شعبے پر انحصار کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اسلام آباد کے انجینئرنگ اداروں کے دوسرے ڈینز انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘حکومت عوام کو روزگار فراہم نہیں کرسکتی بلکہ میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ حکومت 400 محکموں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے’۔

ان کے اس بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا اور اسے تحریک انصاف کا ایک اور ‘یو ٹرن قرار دیا گیا تھا۔

آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اپنے بیان کی وضاحت کی اور کہا کہ ‘حکومت کا کام ہے کہ وہ ایسے مواقع پیدا کرے جس میں نوکریاں پیدا ہوں’۔

انہوں نے بتایا کہ ‘اس وقت سرکاری نوکریاں کل ورک فورس کا 6 فیصد ہیں جن میں تمام صوبائی، وفاقی و نیم سرکاری اداروں کی ملازمتیں شامل ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ سرکاری نوکریاں اگر 12 فیصد بھی کردی جائیں تو تمام سرکاری ادارے بیٹھ جائیں گے، حکومت کا کام ایسے مواقع پیدا کرنا ہے جس سے معیشت میں لوگوں کا حصہ بڑھے اور جدید دور میں نجی شعبے ملازمتیں پیدا کرتے ہیں۔

پیپلز پارٹی، اور مسلم لیگ (ن) نے تمام سرکاری اداروں میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں کیں جس کی وجہ سے اداروں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

پاکستان کی بہتری کے لیے نجی شعبے پر انحصار کرنا ہوگا، اس معاملے کا حل ہرگز یہ نہیں کہ تمام بھرتیاں سرکاری کرلی جائیں۔

اس معاملے کا حل یہ نہیں کہ سیاسی مفادات کے لیے بھرتیاں کریں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ لکھا کہ ‘اگر تحریک انصاف نےایک کروڑ نوکریوں کا کہا تھا تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ایک کروڑ سرکاری نوکریاں فراہم کی جائیں گی’۔

Related Articles

Back to top button