پاکستانی خبریں

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر صحافیوں پر بدترین تشدد

احتساب عدالت میں حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، اہلکاروں نے صحافیوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی اور کیمرے بھی توڑ ڈالے۔

احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ کوریج کیلئے میڈیا کی ٹیمیں بھی موجود تھیں، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احتساب عدالت آنے والے راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینر سے بلاک کر رکھا تھا اور احاطہ عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی پر پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا اور دھکے مارے، اس پر بات نہ بنی تو پولیس اہلکاروں نے صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور صحافیوں پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کردی، اس موقع پر پولیس افسران بھی موجود تھے جو یہ سب کچھ دیکھتے رہے، پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی کے نمائندے کا موبائل فون بھی توڑ دیا اور کیمرا مین اور رپورٹر کو تھپڑ مارے ،اس پر صحافیوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کیا اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کےلئے ڈنڈا بردار فورس کو طلب کر لیا گیا۔

Related Articles

Back to top button