پاکستانی خبریں

راولپنڈی بینچ کے جسٹس شمس محمود مرزا کا ریلوے سے متعلق بڑا فیصلہ، شیخ رشید کو بڑا جھٹکا دے دیا

راولپنڈی بینچ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ریلوے سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا، وزیر ریلوے شیخ رشید پریشان و حیان رہ گئے۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ریلوے میں بھرتیاں روک دی.

پریم یونین سی بی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان کے وکیل عمران شفیق نے موقف اختیار کیا کہ ریلوے میں بھرتی کیلئے لاکھوں لوگوں نے اپلائی کیا ,ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کو نظر انداز کرکے حلقہ  این اے 61 اور 62 میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے اپنے حلقے  کے لوگوں کی ریلوے انتظامیہ کو لسٹ بھیجیں .ایک لسٹ سابقہ ریلوے کے سی ای او آفتاب اکبر نے بھجوائی, ان لوگوں کوجعلی قرعہ اندازی کے ذریعے سلیکٹ کیا گیا جس سے اہل امیدواروں کی حق تلفی ہوئی جس پر جسٹس شمس محمود مرزا نے بھرتی کے اس عمل کو روک دیا اور 9 دسمبر 2019 کو ریلوے انتظامیہ کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا .

پریم یونین سی بی اے کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے بتایا ریلوے میں بھرتیوں میں ریلوے انتظامیہ نے کلاس فور کے لیے دو لاکھ اور کلاس تھری کے لئے پانچ لاکھ سے دس لاکھ رشوت وصول کی گئی.انہوں نے کہا کہ قرعہ اندازی میں ایسے لوگ بھی بھرتی کیے گئے جنہوں نے فارم تک بھی جمع نہیں کرائے اور نہ ہی تحریری ٹیسٹ دئیے, اسی سلسلے میں  کل  مورخہ 16 اکتوبر کو لوکوشیڈ میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں قائد پریم یونین حافظ سلمان بٹ کا خصوصی خطاب ہوگا ،جس  میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button