پاکستانی خبریں

صدر مملکت سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ملاقات

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

صدر مملکت اور خاتون اول نے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا، صدر مملکت نے شاہی جوڑے کی جانب سے صحت، موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔

شہزادہ ولیم نے پر تپاک مہمان نوازی پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا، شاہی جوڑے نے حکومت پاکستان کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی اور غربت کے خاتمے کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

صدر مملکت سے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ملاقات

Related Articles

Back to top button