پاکستانی خبریں

مولانا صاحب آزادی مارچ سے پہلے ہوگئے مالا مال، کس نے بھیجے کروڑوں روپے؟ خبر نے مچادیا تہلکہ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ کے لیے کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے 50 کروڑ روپے پہنچا دیے ہیں۔

پاکستان کے سینیئرصحافی نے مذکورہ انکشاف ایک نجی ٹی وی شو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں موجود ایم کیو ایم کے لوگوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

سینیئر صحافی نے کہا کہ ن لیگ شریف خاندان کو بچانے کے لیے مولانا کے ذریعے حکومت پر دباو بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ حکومت کی نااہلی ہے جس کی وجہ سے مولانا ہیرو بنے ہوئے ہیں ورنہ جس شخص کے پاس چار سیٹیں ہیں وہ اکیلا کیسے اتنا بڑا احتجاج کر سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جے یو آئی کا آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے شروع ہوگا اور ملک کے مختلف حصوں سے قافلے 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

جے یوآئی کراچی ڈویژن کے قافلے سہراب گوٹھ سے براستہ سپرہائی وے آزادی مارچ کا آغاز کریں گے۔ حیدرآباد ڈویژن کے جلوس ایک بجے سپرہائی وے پر آزادی مارچ میں شامل ہوں گے۔

 

Related Articles

Back to top button