پاکستانی خبریں

کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت کس نے دیا ہے؟ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی بھی میدان میں آگئیں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط اور ظلم کو فروغ دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے مسئلہ کشمیر پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت منظم اندازمیں کشمیریوں پرظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ کہ نوآبادیت کے خاتمے کی بحث کشمیر کا مسئلہ ختم کیے بغیر نامکمل ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت سلامتی کونسل نے دیا ہے، حق خودارادیت کا نہ ملناغیرقانونی تسلط، ظلم کو فروغ دیتا ہے۔ملیحہ لودھی نے نوآبادیت کے خاتمے کی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کشمیر یواین کے ایجنڈے پرتصفیہ طلب مسائل میں سے ایک ہے۔

Related Articles

Back to top button