پاکستانی خبریں

اپنے اہلخانہ کی زیرملکیت جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کا پابند نہیں: بڑا بیان سامنے آگیا مگر کس کا، جانیے اس خبر میں

سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ نے موقف اپنایا ہے کہ وہ اپنے اہلخانہ کی زیرملکیت جائیدادوں کی منی ٹریل دینے کے پابند نہیں۔

سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اپنے جواب الجواب میں جسٹس فائز عیسیٰ نے موقف اپنایا کہ ان کی اہلیہ اور بچے ان کے زیرکفالت نہیں، انہیں اپنے اہلخانہ کے مالی معاملات کے متعلق تفصیلات کا علم نہیں، بالکل اسی طرح جیسے ان کے اہلخانہ ان کے مالی معاملات کے متعلق نہیں جانتے، انہیں اہلیہ اور بچوں کے زیرملکیت جائیدادوں کی تفصیل سے آگاہ کرنے کا نہیں کہا جا سکتا۔

Related Articles

Back to top button