پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران کی ثالثی کوشش، ایران کا حیران کن موقف سانے آگیا

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران سعودیہ تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے پاس ایک دوسرے سے بات چیت کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے، کیونکہ ہمیشہ کے لیے یہاں ساتھ ساتھ رہنا ہے۔

وزیراعظم آج ایران کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کی ملاقات صدر حسن روحانی سے متوقع ہے، دورے کے بعد وہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

عمران خان پیر کے روز اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور منگل کو سعودی عرب روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد سے متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے سعودی عرب کے حالیہ دورے میں ولی عہد محمد بن سلمان نے ان سے ایران کے ساتھ کشیدگی میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کو کہا تھا۔

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو نیویارک ٹائمز میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے عراقی اور پاکستانی قیادت سے درخواست کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کریں۔

Related Articles

Back to top button